اہم خبریںتازہ ترینشوبز

فلم” مجھے فیم چاہئے“ ، فہد اسدکی سلور سکرین پر دھماکہ دار انٹری

دبئی (المدثر نیوز ایجنسی سے ) امارات میں مقیم ڈیجیٹل کی دنیا کا بڑے نام فہد اسدکی سلور سکرین پر دھماکہ دار انٹری ،فلم” مجھے فیم چاہیے“ میں فہد اسد بطور ہیرو اور پروڈیوسر اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔فلم میں پاکستانی،بھارتی،اور بنگلہ دیشی اداکاروں سمیت عرب انڈسٹری کے سٹار بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے فلم کی ہدایتکاری نہیا لاج جبکہ رائٹر نعیم طاہر کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امارات میں مقیم پاکستانی نثراد ڈیجیٹل کی دنیا کا چمکتا ستارہ فہد اسد نے سلور سکرین پر بھی قدم رکھ دیا۔”مجھے فیم چاہئے“ میں فہد اسد ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم کی ڈائریکٹر نیہا لاج ہیں جبکہ فلم کی کہانی معروف مصنف نعیم طاہر کے قلم سے نکلی ہے۔

فہد اسد کے علاوہ فلم میں نعمان حبیب،رچتا،یسرا،این ڈی برو،فادی بیگ،عائشہ،مہرالنسا اور رقیب نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے،اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر اور ہیرو فہد اسد کا کہنا تھا کہ وہ سلور سکرین پر ایک نئے باب کا اضافہ کررہے ہیں انہیں اس بات کی خوشی ہے۔

ڈیجیٹل کے بعد اب بڑے پردے پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع مل رہا ہے اس پر انہیں فخر ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ سلور سکرین پر انٹری بھی ان کے مداحوں کو پسند آئے گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیرو فہد اسد اور دیگر ستاروں نے کہا کہ یو اے ای میں بننے والی فلم شائقین کو پسند آئے گی ”مجھے فیم چاہے“ ایک منفرد کہانی ہے جو عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

فلم کی اسٹار کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کا کہناتھا کہ مجھے فیم چاہیے جدید سینما میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوگی۔جسے شائقین بے حد پسند کریں گے۔یو اے ای میں رہائش پذیر ستاروں کی پہلی بڑی فلم عید الفطر کے موقع پر یو اے ای سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button