اسلام آباد(اے ون نیوز)صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ھذال حمود نے دعوہ اکیڈمی کو مقررہ رجسٹریشن فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ترجمان جامعہ کے مطابق صدر جامعہ نے دعوہ اکیڈمی کو ہدایت کی کہ مستقبل میں فیصل مسجد سے متعلقہ ایسے امور جن کا تعلق عوام الناس سے ہو ان کی باقاعدہ منظوری صدر جامعہ سے لی جائے، اکیڈمی کوئی بھی فیصلہ اپنے طور پر نہ کرے۔
صدرِ جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ماہ صیام کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، اعتکاف سے متعلقہ جملہ امور کے حوالے سے بھی آسانیاں پیدا کی جائیں۔