لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ کرادیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے دیئےگئےسوالوں کے جواب دیئے،فیض حمید نے جواب میں کہا حکومتی ہدایت پر ٹی ایل پی سے مذاکرات کئے،فیض حمید نے حکومت کیخلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی۔
یاد رہے کہ دھرنا کمیشن ڈاکٹر اختر علی شاہ کی سربراہی میں کام کررہا ہے،کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور خوشحال خان بھی شامل ہیں۔