اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا اعلان، فواد چوہدری کی تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل

لاہور (اے ون نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے قیام کے اعلان کے موقع پر سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری مرکزی سٹیج پر نہیں بیٹھے۔

نیوز کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کےلیے مرکزی سٹیج پر نشست مختص کی گئی تھی۔فواد چوہدری ہال میں پچھلی نشست پر کچھ دیر سر جھکائے بھی بیٹھے رہے۔

خیال رہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اس جماعت میں علیم خان اور عون چوہدری کے علاوہ تحریک انصاف کے سابقہ رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فیاض الحسن چوہان، فردوس عاشق اعوان اور علی زیدی بھی شامل ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button