اہم خبریںتازہ ترین

الیکشن کی تاریخ دینا صدر مملکت کا اختیار نہیں،مولانا فضل الرحمن

لاہور(اے ون نیوز)جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں ابھی تک کسی بھی جماعت اتحاد نہیں ہوا ، سندھ میں کچھ جماعتوں کے ساتھ رابطے چل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہانواز شریف اکیس اکتوبر کو وطن واپس آنے کا اعلان کرچکے ہیں، ہم ان کو ویلکم کریں گے، انتخابات کی تاریخ کا اختیار نہ عدلیہ کو دیتے ہیں، نہ صدر کو اور نہ وزیر اعظم کو، یہ اختیار الیکشن کمیشن کا ہے ،صدر کی اوقات کا بھی پتہ ہے، وہ خود بونس پر چل رہے ہیں ، مدت پوری ہونے پر نئے آنے تک صدر اپنی اوقات میں رہیں، کون سی قوتیں صدر کو سپورٹ کر رہی ہیں؟ جو ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتی ہیں؟۔

انہوں نے کہا صدر ملکی نظام میں خوامخواہ کا بھونچال لانے کی کوشش کی ہے، اس لاحاصل بحث سے انتخابی معاملات کو متاثر کرنےکی کوشش کی گئی ہے، صدر کی گیند عدلیہ کی طرف پھینکی ہے، عدلیہ نے صدر کی طرف، ایک دوسرے کی طرف گیند پھینکتے پھینکتے ناظرین کہتے ہیں کہ گول نہیں ہوا جی، صدر نے ایک ایسی عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی ہے جو عدالت عمران خان اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاالیکشن کمیشن صدر کے کسی حکم یا تجویز کو ماننے کا پابند نہیں ہے، وہ خود ایک ادارہ ہے،صدر مملکت ایک پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ جانبدار صدر ہیں،الیکشن کی تاریخ دینا صدر مملکت کا اختیار نہیں ہے، اگر صدر کا اختیار ہے بھی تو اس کا استعمال بدنیتی پر مبنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button