لاہور (اے ون نیوز)قرضہ ایپلیکیشن سکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے غیر ملکی باشندے کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ، ملزم پچھلے 10 ماہ سے پاکستان میں کام کر رہا تھا اور متعدد پاکستانیوں کو اپنے پاس ملازم رکھا ہوا تھا، ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ملزم آن لائن لون ایپ کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے بلیک میل بھی کرتا تھا۔ ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔