اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں نشے میں دھت مسافرکا فلائٹ اسٹیورڈ پرحملہ

دبئی سے اسلام آباد آنے والی امارات ائیر لائنز کی پرواز میں مسافر نے ہلڑ بازی کی۔

ذرائع کے مطابق پرواز میں ہلڑ بازی سے روکنے پر مسافر نے طیارے میں فلائٹ اسٹیوورڈ پر حملہ کر دیا۔

ذرائع کا کہا ہے کہ مسافر مبینہ طورپرنشےمیں تھا اور فضائی عملے نے قابوپاکر اس کے ہاتھ باندھ دیے، فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر مسافرکو اے ایس ایف نے حراست میں لیا۔

ذرائع نے بتایاکہ مسافر کے معافی مانگنے پرامارات ائیر لائنز  نے مسافرکےخلاف قانونی کارروائی سےگریز کیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات ائیر لائنز کی درخواست پر مسافر کو حراست میں لیا گیا تھا اور ائیرلائنز کی قانونی کارروائی سے انکار پر مسافرکو جانےکی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق امارات ائیر لائنز اور اے ایس ایف نے مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button