پاکستانتازہ ترینکھیل

مراکش کا خواب چکنا چور ،دفاعی چیمپئن فرانس ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو شکست دے کر اس کا فائنل میں پہنچنےکا خواب چکنا چور کردیا۔

فرانس نےسیمی فائنل میں مراکش کو دو صفر سے ہرا دیا، فرانس کی جانب سے تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں گول اسکور کیا، دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں کیا۔

فرانس کی جانب سے پورے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا،سیمی فائنل دیکھنے کے لیے فرانسیسی صدر بھی میدان میں موجود تھے،فتح پر پیرس سمیت فرانس بھر میں جشن شروع ہوگیا۔ 

دوسری جانب  ٹیم کی شکست پر مراکش کے مداحوں کے دل ٹوٹ گئے،میدان میں موجود لڑکیاں پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔

فرانس چوتھی بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے، فرانس 1998 اور 2018 میں ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔ 

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کا فائنل اتوارکو دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button