فیصل آباد(اے ون نیوز)عدم برداشت اور چھوٹے چھوٹے گھریلو جھگڑے خاندان اجاڑنے لگے.
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مالی تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے 2بڑے بھائیوں کو قتل کردیا۔
اے ون ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بیرون ملک جانا چاہتا تھا، پیسے نہ ملنے پر جھگڑا کرکے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے دو بڑے بھائی ذوہیب اور سہیل جاں بحق ہو گئے ، فائرنگ سے ملزم کی دادی بھی شدید زخمی ہو گئی، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاشیں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔