اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین رسالت کے واقعہ کا ڈراپ سین

فیصل آباد(اے ون نیوز)جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین رسالت کے واقعہ کا ڈراپ سین۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آ ئے ہیں، دو مسیحی افراد کی ذاتی رنجش واقعہ کی وجہ بنی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پرویز کوڈو نے بیوی سے تعلقات کے شبہ پر رقیب کو پھنسانے کیلئے ہولناک منصوبہ تیار کیا، ملزم پرویز کوڈو کو شبہ تھا کہ توہین قرآن کے مقدمہ کے مرکزی ملزم راجہ عمیر کے اسکی بیوی سے تعلقات ہیں۔

پرویز عرف کوڈو نے عمیر عرف راجہ کو مارنے کے لئے ایک شخص اللہ دتہ کو رقم اور موٹر سائیکل دی، اللہ دتہ نے منصوبہ پر عملدرآمد نہ کیا جس پر پرویز کوڈو نے راجہ عمیر کو پھنسانے کیلئے توہین قرآن کی گھناﺅنی سازش کی۔

راجہ عمیر کو قتل کرنے کے لیے پرویز کوڈو سے رقم وصول کرنے والا اللہ دتہ زیر حراست ہے،پرویز کوڈو کی نشاندہی پر قرآن پاک کے اوراق کو گلی میں لٹکانے والی رسی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزم کے ساتھ گرفتار دیگر ملزمان کے کردار اور واقعہ میں ملوث ہونے بارے تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button