فیصل آباد (اے ون نیوز)فیصل آباد میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر سسرال جا کر اپنی دو بیٹیوں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہوکر بیٹیوں کو میکے لے گئی تھی، ملزم نے طیش میں آکر اپنی ہی دونوں بیٹیوں کو قتل کردیا۔
بچیوں کی عمر 6 اور 8 سال تھی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لےکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے،بچیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔