اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم، 500 سے زائد افراد گرفتار

فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس نتیجے میں 500 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے آج فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا اور فیصل آباد میں کارکنان کو چوک گھنٹہ گھر پہنچنے کی ہدایت کی گی تھی جس پر حکومت پنجاب نے احتجاج والے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی۔

ضعلی انتطامیہ کی جانب سے چوک گھنٹہ گھر کےاطراف ٹرک اور روکاوٹیں لگا کر آنے اور جانے کے راستے بند کیے گئے تھے جس کے باوجوود مختلف علاقوں سے مقامی اراکین صوبائی اسمبلی کی قیادت میں کارکناں چوک گھنٹہ گھر پہنچے۔

اس دوران کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی گئی  تو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اورجوابی طور پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے  آنسو گیس کی شلینگ کی۔

پولیس نے اس موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں پی ٹی آئی کے 9 اراکین صوبائی اسمبلی اور 500سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی  جا رہی ہے  ۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی خیال کاسترو اوراسد محمود کو بھی حراست میں لیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گیے افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button