تل ابیب (اے ون نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ حملے کی تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کو واپس لانےکے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،زمینی حملے کا وقت اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا، غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف چلے جانا چاہیے۔