اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیل کی غزہ جنگ کو مزیدپھیلانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم کو مزید وسعت دے گی جس میں ہم ہر اس جگہ حملے کریں گے جہاں سے حزب اللہ کارروائیاں کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج بیروت اور دمشق سمیت دیگر دور دراز کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کرے گی۔


دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں جس میں اسرائیلی فوج نے ایک سپورٹس سینٹر پر حملہ کیا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی، اسرائیلی فوج کے حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔


رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سینٹرل غزہ میں حملے کیے جس میں متعدد بے گھر فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button