اہم خبریںپنجابتازہ ترینذرا ہٹ کے

گوجرانوالہ ،پولیس اہلکار بھائی کےساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا،ہجوم نے جم کر ٹھکائی کر دی

گوجرانوالہ(اے ون نیوز)گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

اہل علاقہ نے پولیس اہلکار اور اس کے بھائی کی ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم سے جان چھڑائی۔دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لوہیانوالہ کا رہائشی پولیس اہلکار وقاص اپنے بھائی کے ساتھ اروپ موڑ کے قریب ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، دونوں بھائی بکرا چوری کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص گوجرانوالہ جیل پولیس کا اہلکار ہے، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button