تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ عوام مسلط شدہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے،8فروری کو خلق خدا فیصلہ سنائے گی.
ورکرزکنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں،عدلیہ پر اعتماد ہے لیکن ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں،تکنیکی بنیادوں پر ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،8تاریخ کو خلق خدا کو اپنا رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیا جائے،عوام کبھی مسلط شدہ حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پارلیمان میں خریدوفروخت کرنے والوں کا راستہ روکیں گے,دھاندلی کے ذریعے لائی گئی حکومت سے ملکی معیشت مزید تجربے کی متحمل نہیں ہو سکتی،جس کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں وہ پارلیمنٹ میں نہیں جائے گا۔