اہم خبریںتازہ ترینتجارت

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کو خوش آمدید کرتے ہیں، پاپام

لاہور(جاوید ہاشمی سے)پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچرز( پاپام) نے گرین ٹریکٹر سکیم کی خبروں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو پنجاب حکومت کا ایک احسن فیصلہ قرار دیا ہے۔

گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں کو ٹریکٹر کی خریداری کےلئے سبسڈی دی جائے گی۔ پاپام کے چیئرمین عبد الرحمان اعزاز نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے اسں فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پنجاب کی زرعی معیشت کو بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی معیشت کا استحکام ،پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی کی شرح میں کمی سود کی شرح میں کمی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

ممشاد علی سینئر وائس چیرمین پاپام اور ایک ٹریکٹر پارٹس مینوفیکچرر نے کہا کہ ٹریکٹر سبسڈی اسکیمز پہلے بھی کئی دفعہ متعارف کروائی گئی ہیں جو صرف ایک سال تک محدود رہیں۔ نتیجہ میں صنعت میں اس کے متوقع نتائج بھی ایک سال تک رہے جس کے بعد اگلے سال کے آرڈرز میں تیزی سے کمی آئی جو کہ صنعتی عمل میں مضر رساں ہوتی ہے۔

ممشاد علی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے بجٹ میں صنعت اور کسان کی معاونت کےلئے ایک ساتھ کام کریں۔انہوں نے وفاقی حکومت کو ٹریکٹر پر جی ایس ٹی لاگو کرنے کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اسے کم شرح سود پر طویل مدتی قرضوں کے لیے ایسی پالیسی کا اجرا کرے جو کم ازکم پانچ سال کے لیے ہو۔

ان کا خیال تھا کہ صرف ایک سال کے لیے ٹریکٹر پر سبسڈی صنعت کو آنے والے مالی سال کےلئے یکدم اوپر لے جاتی ہے جس کے بعد اگلے مالی سال یہ یکدم نیچے آجاتی ہے۔ یہ روایت پچیس سالوں کے دوران کئی مرتبہ دیکھی گئی ہے۔ ترقی کا دوام وقتی بڑھوتری سے زیادہ سود مند ہوتا ہے۔ ممشاد علی نے کسان کی بھرپور حمایت کرنے کےساتھ ساتھ حکومت کو پاپام کی طرف سے بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button