دوحہ (اے ون نیوز) میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ کی عظیم مسجد امام محمد بن وہاب میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں سوگوار اشک بار آنکھوں اور آزادی فلسطین کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ جوق در جوق جمع ہوئے،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد فرزند اسلام شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
جس کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے وفد بھی پہنچے تھے،امیرِ قطر اور ترک وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی میت کے نزدیک کھڑے ہوکر دعائے مغفرت کی اور حماس رہنماخالد مشعل سے تعزیت کااظہار کیا،اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی تدفین الوسیل کے قبرستان میں کی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قبر میں اتارا گیا تو فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج ا±ٹھی اور شرکا ایک دوسرے سے گلے لگ کر رونے لگے۔