لاہور،سڈنی،آسٹریلیا(اے ون نیوز)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال2023کا آغازہو گیا،اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاور میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے۔
12بجتے ہی آسمان روشنیوں میں نہا گیا،ملک بھر میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے،ہوائی فائرنگ،موسیقی ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،منچلوں نے سڑکوں پر خوب ہلہ گلہ کیا۔
ٹیم اے ون ٹی وی کی جانب سے دنیا بھر کے ناظرین کو نئے سال کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔
نئے سال کے آغاز پر 12بجتے ہی لاہور سمیت مختلف شہروں میں منچلوں کی ہلڑبازی، آتش بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس کے انتظامات دھرے رہ گئے۔ لاہور کے مختلف علاقوں مون مارکیٹ ،گلشن راوی ،بحر یہ ٹائون،آ زادی پل مینا ر پا کستا ن ،ما ل روڈ ،لبر ٹی ،ڈیفنس ،جو ہر ٹا ئو ن ،اقبا ل ٹا ئو ن،کر یم بلا ک ،کینا ل روڈ ،و اپڈ ا ٹا ئو ن ،ویلنشیا ٹا ئو ن ،ڈی ایچ اے رہبر ،بحر یہ آ ر چر ڈ ،سمن آ با د، رائیو نڈ روڈ ،با بو صا بو ،نیو انا ر کلی اور اند رون شہر سمیت مختلف علاقوں میں ہو ٹلو ں ،ریسٹ ہا ئو سز ،فا ر م ہا ئو سز میں پا رٹیو ں کا اہتما م کیا گیا،
شہر کی سڑ کو ں پرہزاروں پو لیس اور ٹر یفک اہلکا ر تعینا ت کئے گئے تھے تا ہم وہ منچلو ں کو روک نہ سکے۔شہر بھر میں ٹر یفک جام ہوجانے پر شہر ی گھنٹو ں گا ڑیو ں میں پھنسے رہے۔ سڑ کو ں پرامڈ
آنے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین بھی تھیں۔پولیس کا کہنا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ،ون ویلنگ،شراب فروشی اور نجی محفلوں میں ہلڑبازی کے مقدمات درج کرکے درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی کالز پولیس کو موصول ہوئیں ۔ رات 12بجتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں کی فضا گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھی، سب سے زیادہ فائرنگ کی آوزیں سرحدی علاقوں باٹا پور، بھسین، ڈیال، واہگہ، ہربنس پورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں سنی گئیں ۔
اس سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میں 31 دسمبر کی رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کے ساتھ 2023 کو خوش آمدید کہا گیا۔
سال نو کو سب سے پہلے خوش آمدید کہنے والا ملک نیوزی لینڈ ہے، جہاں رات بارہ بجتے ہی آکلینڈ سمیت دیگر شہروں میں نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
بعد ازاں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں قائم اوپرا ہاوس اور باربر پل پر سال نو کی آمد کے حوالے سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور گھڑی پر بارہ بجتے ہی عوام نے خوشی کے گیت گا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
اس کے ساتھ ہی آتشبازی کا آغاز ہوا اور آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 10 لاکھ مقامی شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں نے سال نو کے جشن میں شرکت کی۔
چین، ہانگ کانگ، فلپائن اور سنگار پور میں بھی سال 2023 کا آغاز ہوگیا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجتے ہی ملک میں بھی نئے سال کا آغاز ہوجائے گا۔
ادھر ملائیشیا کی حکومت نے کوالالمپور میں دتاران مرڈیکا میں اپنے نئے سال کی مناسبت سے تقریب کو منسوخ کر دیا جب ملک بھر میں سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر اور مٹی کے تودے گرنے سے 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
چین نے بھی کورونا پھیلنے کے سبب سال نو کی آمد سے متعلق تقریب کو منسوخ کردیا اور شہریوں کو ایک جگہ جمع نہ ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث عوام میں اداسی پھیل گئی ہے۔
مشرقی صوبے شیڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے کہا کہ “یہ وائرس بس جانا چاہیے اور مر جانا چاہیے، یقین نہیں آتا کہ اس سال مجھے کوئی صحت مند دوست بھی نہیں مل سکتا جو میرے ساتھ باہر جا کر نئے سال کا جشن منا سکے”۔
علاوہ ازیں چینی شہریوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال چین کی وبائی امراض سے پہلے کی زندگی میں واپسی کا اعلان کرے گا۔