چند دن سے ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر موضوع بحث ہیں اور اس بار ان کی قابل اعتراض ویڈیوز لیک ہو کر منظرعام پر آئی ہیں جن میں انہیں کسی اجنبی شخص کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ان ویڈیوز پر حریم شاہ کا موقف سامنے آ چکا ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو بیان میں حریم شاہ ان لوگوں کو لعنت طعن کا نشانہ بناتی ہیں جنہوں نے ان کی ویڈیوز لیک کیں۔ وہ اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے یہ حرکت کرنے والوں سے کہتی ہیں کہ ”تمہارے گھر میں مائیں بہنیں نہیں ہیں کہ تم خواتین کی عزتیں اچھالتے پھرتے ہو۔
میرے ٹرینڈز چلانے کی بجائے فلسطین کے لیے ٹرینڈز چلاﺅ، جن کا کوئی فائدہ بھی ہو۔ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں اور اس کی لاٹھی بے آواز ہے۔ ہر شخص کو اچھائی اور برائی کا صلہ ملتا ہے۔ اللہ حقوق العباد کو کبھی معاف نہیں کرتا۔ آپ کے گھر میں بھی مائیں بہنیں ہیں۔“