پاکستانتازہ ترینکھیل

 حسن علی ولیمے میں شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگ گئے ، ویڈیو 

سوشل میڈیا پر شاداب خان کے ولیمے کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ساتھی کرکٹر حسن علی کو مستی مذاق کرتے دیکھا گیا۔ ولیمے کی تقریب میں سٹیج پر گروپ فوٹو گرافی کے دوران حسن علی مذاق مستیاں کرتے رہے اور وہ اس دوران شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1624276436302307328

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب کے والد نے حسن کو اپنے برابر میں بٹھایا لیکن حسن اس دوران بھی مذاق سے باز نہ آئے اور شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگنے لگے، بولر کی اس حرکت پر اسٹیج پر موجود لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔ اس ویڈیو سے قبل حسن علی کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کبھی منفرد انداز میں سلام کرتے اور شاداب کو ماتھے پر بوسہ دیتے دیکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button