لاہور(اے ون نیوز)اٹلس ہنڈا نے ’سی جی 125‘ کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا جس کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے مقرر کی گئی ہے۔
پروپاکستانی کے مطابق سی جی 125کے نئے ماڈل میں نئے سٹیکرز کے علاوہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انجن اور پرزوں میں 77تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کمپنی کی طرف سے 2024ءماڈل میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں اضافہ شدہ کمپریشن ریشو، بہتر ایئر فلو کے ساتھ اپ گریڈڈ کاربیوریٹر ڈیزائن،اپ گریڈڈ پسٹن، ریفریشڈ کرینک شافٹ اسمبلی، ری ڈیزائن ہیڈ اینڈ سلنڈر، نظرثانی شدہ کمبسچن چیمبر ڈیزائن، نئی گیئر آئل پمپ ڈرائیو، نئی گیئر ٹائمنگ ڈرائیو اور ری انفورسڈ انجن ماﺅنٹنگ پوائنٹس شامل ہیں۔
نئے ماڈل میں سپیڈومیٹر سیاہ اور سنہری کلر سکیم میں دیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل کے سٹیکرز میں بھی سیاہ اور سنہرے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اس ماڈل میں روایتی پیلے رنگ کی بجائے شفاف سفید انڈیکیٹر لائٹس دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سی جی 125سٹینڈرڈ کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے اور سی جی 125ایس ای کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900 روپے ہے۔