لاہور(اے ون نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق اندرون بھاٹی گیٹ کے ایک گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بھاٹی گیٹ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے، آگ نور محلہ میں واقع ایک مرلہ کے مکان میں بھڑکی، آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کی وجہ سے خاندان کے تمام افراد گھر میں پھنس گئے، گھر میں موجود تمام افراد نے خود کو مکان کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا تھا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گھر میں ظہرالدین بابر کی فیملی رہائش پذیر تھی، جھلس کر مرنے والوں میں ظہرالدین کا ایک بیٹا، ایک بیٹی، بہو، پوتے پوتیاں شامل ہیں، مرنے والوں میں 6 بچے، دو خواتین، ایک مرد شامل ہیں جن میں 60 سالہ سائرہ بانو زوجہ ظہر الدین، فرانہ اس کی بیٹی، 13 سالہ سیماب، ثانیہ 18 سال اور اس کا بیٹا 13 سالہ مونو، 16 سالہ عادل، 4 سالہ انزل فاطمہ ولد وارث علی، شامل ہیں۔
ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا جب کہ ریسکیو آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔