اہم خبریںتازہ ترین

 روسی شکاری نے چترال میں کشمیر مارخور کا شکار کر لیا

روسی شکاری ڈینک موروزوے نے چترال میں کشمیر مارخور کا شکار کر لیا ہے، جس کے لیے پرمٹ ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔

اردو نیوز کے مطابق ڈینس موروزوے نے مارخور کا شکارتھوشی شاشہ کمیونٹی مینجڈ گیمز ریزرو کی  کاست گاؤں میں کیا ہے، شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کا سائز 49 انچ ہے،  کاست کے علاقے میں پہلی مرتبہ مارخور کا شکار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل16 دسمبر 2023 کو رواں سیزن کا پہلا شکار ایک امریکی شکاری نے کیا تھا۔اس شکار کے لیے پرمٹ کی بولی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی۔شکار کیے گئے مارخور کی عمر نو سال چھ ماہ تھی اور اسے  تھوشی شاشا کمیونٹی گیم ریزرو میں ہی امریکی شکاری ڈیرن جیمز مل مین نے شکار کیا تھا۔شکار کیے گئے بڑے نر مارخور کے سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button