اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور،بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں مالیت کے آئی فون برآمد

لاہور(اے ون نیوز)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم اہل کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ سے آنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 37 آئی فون برآمد ہوئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

کسٹم اہلکاروں کے مطابق مسافر نے یہ فون بیگ میں چھپا رکھے تھے جو تلاشی کے دوران برآمد کرلیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button