اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گرفتار،عمران خان کی سہولت کاری کا الزام

راولپنڈی(اے ون نیوز) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو حراست میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی اداروں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو حراست میں لیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام ہے، عمران خان کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے، سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو آگاہ کر دیا گیا، محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

حساس اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کیخلاف تحقیقات جاری ہے، تحقیقات کے بعد محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button