اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

اگلے 4 سالوں تک پاکستانی درآمدات میں 16 ارب ڈالر تک اضافہ ہوجائے گا، آئی ایم ایف

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان پابندیاں لگانے کے باوجود درآمدات میں بڑی کمی کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا،عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا پاکستانی درآمدات میں بڑے اضافے کا تخمینہ ۔

آئی ایم ایف کے مطابق اگلے 4 سالوں تک پاکستانی درآمدات میں 16 ارب ڈالر تک اضافہ ہوجائے گا،مالی سال 2028 تک درآمدات کا حجم 74 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا، رواں مالی سال میں پاکستان کی درآمدات 58 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی،آئندہ مالی سال پاکستانی درآمدات کا حجم 63 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

2026 میں پاکستانی درآمدات 66 اور 2027 میں 70 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی،پاکستانی درآمدات برآمدات کے مقابلے میں تقریبا 47 فیصد زائد رہیں گی،اگلے 4 سالوں میں پاکستانی برآمدات 40 ارب ڈالر سے بھی نیچے رہیں گی،رواں مالی سال پاکستان کی برآمدات 30 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button