اسلام آباد(اے ون نیوز)نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پیرز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 28فروری کو خط ملا ، آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے۔
اے ون ٹی وی کے مطابق نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خط پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے،آئی ایم ایف مقامی، سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا، انتخابی تنازعات کے شفاف اور پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کیساتھ سینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے دوسرے جائزے پر مذاکرات کے منتظر ہیں،حکومت پاکستان درخواست کرے تو نئے وسط مدتی اقتصادی پروگرام کی حمایت کریں گے،آئی ایم ایف کا مقصد معاشی ترقی کے استحکام کو گہرا کرنا ہے،آئی ایم ایف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے کیلئے محصولات کے حصول کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،توانائی کے شعبے کی عملداری اور ادارہ جاتی نظم ونسق میں اصلاحات پاکستان کیلئے ناگزیر ہیں۔