
بانی تحریک انصاف عمران خان نےتازہ بیان میں کہا ہے کہ میں سیاسی آدمی ہوں اور مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ریلو کٹے کی کھچڑی پک رہی ہے تا کہ کنٹرولڈ پارلیمنٹ ہو۔ کمزور حکومت لینے کی بجائے مجھے پھر سے انتخابات کروانے چاہیے تھے، انتخابات کے بعد کمزور اتحادی حکومت سے بہتر ہو گا اپوزیشن میں بیٹھوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کا حل ہینگ پارلیمنٹ اور کمزور حکومت نہیں کر سکے گی۔ اصلاحات اور بہتری صرف تگڑی حکومت ہی کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے مذاکرات کیلئے تیار ہونے سے متعلق تازہ بیان سے یہ تاثر بھی سامنے آتا ہے کہ انہوں نے طاقتور حلقوں کو مذاکرات کا عندیہ دے دیا۔