راولپنڈی(اے ون نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔
سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکیل ملک فیصل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
نو مئی کے کیسز کے تفتیشی افسران نے عدالت میں چالان جمع کرادیئے،کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی
نو مئی کو میں گرفتار تھا ،بانی پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہ،عمران نے کہابجائے مجھے ریلیف ملنے کے میرے اوپر مزید مقدمات بنائے گئے۔