اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا

 احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 14،14 سال قید کی سزاسنادی گئی ۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دے دیا۔

عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 1 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو اسلام آباد کی عدالت  نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں کرپشن کا مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، فیصلہ آنے کے فوراً بعد انہیں پنجاب پولیس نے لاہور میں واقع زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button