معروف صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں کے مطابق عمران ریاض خان کو ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران ریاض خان متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ وہ ایک لمبے عرصے کے لیے لاپتہ بھی رہے ہیں جس کے دوران ان کی صحت کافی خراب ہوگئی تھی تاہم اب وہ کچھ بہتر تھے اور صحافت میں ایک مرتبہ پھر سرگرم نظر آرہے تھے ۔