اسلام آباد(اے ون نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں دی جانے والی سہولتوں کی تفصیل سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے بیان کی تردید کر دی۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مو¿قف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں، اضافی دستاویزات کے ساتھ سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل میں وکلاءسے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط ہے۔
حکومت نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں وکلاءتک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے، سابق وزیراعظم کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔