بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لئے،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی، ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔