اہم خبریںپاکستانتجارت

فائروال سسٹم سب سے پہلے عمران خان دور حکومت میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا،خط سامنے آ گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)ملک میں انٹرنیٹ فائر وال سسٹم سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں 2020 میں نیشنل فائروال پر اجلاس سے متعلق خط بھی سامنے آگیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو ارسال خط پر 4 نومبر 2020 کی تاریخ درج ہے،خط کے متن کے مطابق وزیراعظم آفس میں 22 اکتوبر 2020 کو نیشنل فائر وال سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا۔

خط میں لکھا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے اور وی چیٹ کی طرز پر نیشنل سوشل میڈیا ایپلی کیشن بھی تیار کی جائے،خط میں کہا گیا کہ وزارت آئی ٹی کیس باضابطہ منظوری کے لیے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے، فائر وال پر فریقین کی تجاویز اور عمل درآمد کے لیے آپشنز بھی تجویز کیے جائیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ٹائم لائنز اور پیش رفت رپورٹ جمع کروائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button