راولپنڈی (اے ون نیوز ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنےوالے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین سٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نگرانی کےلئے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔