اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کے چانسلرکے انتخابات میں حصہ لینے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کو شدید احتجاج کا سامنا

لندن(اے ون نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات میں حصہ لینے پر یونیورسٹی کو شدید احتجاج کا سامنا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے عمران خان کے نام کے ساتھ بدنام کا لاحقہ لگاتے ہوئے سرخی جمائی ہے کہ عمران خان کی جانب سے جیل سے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کو شدید احتجاج کا سامنا ہے،اخبار کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو غصے سے بھری ای میلز اور پٹیشنز موصول ہورہی ہیں۔

پٹیشنز میں بانی پی ٹی آئی کو یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے انتہائی غیر موزوں امیدوار قرار دیا گیا ہے،برطانوی اخبار کے مطابق پٹیشنز میں بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کیسز، طالبان کی حمایت اور مخالفین کو ہراساں کرنے سمیت خواتین کے حوالے سے متنازع بیانات کے الزامات لگائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق چانسلرکے عہدے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی امیدواروں کا اعلان اکتوبرکے آغاز میں کرےگی،چانسلر کے عہدے کے لیے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، انتخابات میں ڈھائی لاکھ سابق طلبہ اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے ، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button