پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑتے وقت بدتمیزی کے مبینہ واقعے کی تردید کر دی

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ "جس دن وزیراعظم چھوڑا مجھ سے بدتمیزی کسی نے نہیں کی تھی”، اگر مجھ سے کوئی بدتمیزی کرتا تو یہ بالکل نہ سمجھیں کہ میں خاموش بیٹھ جاتا”۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ "ہیلی کاپٹر آنے اور مجھ سے بدتمیزی کی خبر دیکھی تھی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا تھا اگر کوئی مجھ سے بدتمیزی کرتا تو یہ بالکل نہ سمجھیں کہ میں خاموش ہوکر بیٹھ جاتا”۔

نیب سے متعلق عمران خان نے کہا کہ نیب ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا جن کے پاس پاور تھی انہوں نے ریلیف دیا ہم نہیں وہی ریلیف دے سکتے تھے، مجھے ملک کی فکر ہے اس لیے فوری الیکشن کا مطالبہ کررہا ہوں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے کرپشن کوئی چیز نہیں تھی شہباز شریف کو بڑا عقل مند سمجھا جاتا تھا یہ لوگ تو اپنے کیسز معاف کروانے میں لگے ہیں انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button