اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت، عمران خان کی رہائی ہوگی یا نہیں؟ تفصیلات منظر عام پرآ گئیں

لاہور(اے ون نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہو گی یا نہیں؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ہونے کے باوجود رہائی ممکن نہیں، آئی جی پنجاب نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب پولیس نے کل 53 مقدمات درج کر رکھے ہیں، لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر 21 مقدمات درج ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن میں 19 مقدمات، گوجرانوالا میں ایک، شیخوپورہ سات جبکہ فیصل آباد میں 5 مقدمات درج ہیں، سرکاری وکیل فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے رپورٹ جمع کروا دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button