اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کے خلاف ملک بھر درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(اے ون نیوز)بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں-

اے ون ٹی وی کے مطابق ‏وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی الگ الگ رپورٹس سامنے آگئیں-‏بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی.

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ‏پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں ،‏خیبرپختونخواہ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات درج ہیں .

اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق ‏اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں .

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ‏ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات / انکوائریز زیر التوا ہیں ،‏نیب میں بانی پی ٹی آئی کے تین مقدمات زیر التوا ہیں .

‏توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیر التوا ہے،‏بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر نومبر دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button