صحافی عمران ریاض خان اور مونس الٰہی کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے، اب سینئر صحافی کھل کر بول پڑے ہیں, سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "چوہدری الٹے بھی لٹک جائیں تو اسمبلیاں تحلیل کیے بغیر سیاست نہیں بچا سکتے”۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ "میں نے سنا ہے کسی کا ویزااس بنیاد پر کینسل ہوا ہے کہ اس کے مجرموں کے ساتھ کافی مضبوط تعلقات ہیں، اس کےبعد اس شخص کو ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔
مونس الٰہی کے ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان نے مونس کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ "مونس الٰہی صاحب نام کیوں نہیں لیتے ؟ میرا ویزاکینسل ہو ا ہے ، ہاں ان کا نام لینے کی بھی ہمت پیدا کرو جن کی وجہ سے ویزا کینسل ہوا ہے ۔
سینئر صحافی کے ٹویٹ کے بعد مونس الٰہی نے دوبارہ سے ٹویٹ کیا کہ ” عمران صاحب یہ آپ کیلئے نہیں تھا، ساتھ ہی انہوں نے ایک پنجابی کی کہاوت بطور مثال بھی لکھی ۔