پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ، عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل نہ ہوسکا

اسلام آباد(اے ون نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کا فیصلہ معطل نہ ہوسکا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 95 میں نئے انتخابات سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کو نا اہل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہ ہوسکا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے95 میں نئے انتخابات سے روک دیا۔

عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے تمام اعتراضات دور کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔

اعتراض میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی اور عمران خان کے نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے نااہلی کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں استدعا کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button