پاکستانتازہ ترین

جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی،عمران خان

لاہور(اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصافچیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پیر کو استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جائیں گے، میری پیشگوئی ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاو¿ں گا لیکن حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری نے مجھ سے زیادہ بیرون ملک کے دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے اور جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں جبکہ ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button