لاہور (اے ون نیوز)سینئر صحافی عمران ریاض کی رہائی کے بعد صحافی فہد شہباز نےان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انہوں نے ہولناک انکشاف کیے۔
فہد شہباز کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران ریاض سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ بات نہیں کرپارہے تھے، اپنی بات سمجھانے کیلئے انہیں ہاتھوں کا اشارہ کرنا پڑا۔
فہد شہباز کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کی یادداشت کی بات کریں تو وہ اچھی تھی لیکن عمران ریاض صحیح سے بات نہیں کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ملاقات کیلئے عمران ریاض کے بعد پاس گئے تو وہاں میڈیا کوجانے کی اجازت نہیں تھی۔