اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے عمران سمیت 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(اے ون نیوز)پنجاب حکومت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے، پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ فہرست میں موجود ملزموں کو نوٹس جاری کرکے ضمانت مسترد کی جائے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت 57 ملزمان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی، عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button