راولپنڈی(اے ون نیوز)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ انتشار کا خدشہ تھا اس لئے اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کیا،اگر جلسہ کرتے تو دوبارہ 9مئی گلے پڑنے کا خدشہ تھا۔
عمران خان کاکہناتھا کہ ابھی تک 9مئی 2023کی جوڈیشل انکوائری بھی نہیں کرائی گئی،عدالت کی ساکھ کا سوال ہے ،عدالت ہمیں اجازت دیتی ہے انتظامیہ کینسل کر دیتی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ پارٹی کو کہہ رہا ہوں 8ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کرے،اسلام آباد کا جلسہ آخری بار ملتوی کیا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں جو اوپن ٹرائل کی بات کررہا ہوں،اگر 9مئی 2023میں فیض حمید ملوث تھے تو اوپن ٹرائل کریں،عمران خان نے کہاکہ میں نے کسی فارم 47کی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کی، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جسے اسلام آبادمیں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی خبر پر ن لیگ میں کھلبلی مچ جاتی ہے۔