اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی خلائی مشن چندریان 3 چاندپر اتر گیا،بھارت جنوبی حصے پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا

لاہور(اے ون نیوز) بھارت کا خلائی مشن چندریان 3 چاند پر اتر گیا ۔

بھارت نے چاند کے جنوبی حصے پر خلائی مشن چندریان 3 کو کامیابی کے ساتھ لینڈ کرلیا.بھارت جنوبی حصے پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا۔

چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا جو لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا۔وکرم نامی لینڈر 17 اگست کو پروپلشن موڈیول سے کامیابی سے الگ ہوا تھا.

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ مشن کی کامیابی “تمام انسانیت سے تعلق رکھتی ہے۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ قطب جنوبی پر برف اور قیمتی عناصر کے اہم ذخائر موجود ہوسکتے ہیں ۔بھارت میں چاند کی لینڈنگ کو براہ راست دیکھنے کے لیے لوگوں کا دفاتر، دکانوں، ریستورانوں اور گھروں میں ٹیلی ویژن کے ارد گرد رش تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا، روس اور چین چاند کے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button