اہم خبریںپاکستانتازہ ترینٹیکنالوجی

تحریک انصاف کاسپریم کورٹ سے انٹرنیٹ کی بلاجواز بندش کے فوری نوٹس کا مطالبہ

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی فنڈریزنگ ٹیلی تھون کے دوران انٹرنیٹ سے غیرقانونی چھیڑ چھاڑ کا معاملہ ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان سے انٹرنیٹ کی غیرقانونی اور بلاجواز بندش کے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ غیرآئینی اور غیرقانونی نگران سرکار 24 کروڑ شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے میں مصروف ہے، تحریک انصاف کو پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں، انتخابات کے دروان مکمل طور پر قانونی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں جبر و فسطائیت اور طاقت کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی دیانت اور امانت کے باعث شہریوں نے کروڑوں روپے کے عطیات تحریک انصاف کو دیے،انتخابات میں واضح شکست کو سازش اور ریاستی طاقت کے ذریعے فتح میں بدلنے کیلئے ریاستی وسائل سے انجینئرنگ کی کوششیں جاری ہیں، انٹرنیٹ سے اس نوعیت کی قابلِ مذمت چھیڑ چھاڑ سے پہلے سے مشکلات میں گھری معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

تحریک انصاف کے پیغام کے عوام تک ابلاغ کا کوئی حربہ پہلے کامیاب ہوا نہ اب ہوگا، معزز عدالت انٹرنیٹ بند/سلو کرکے معیشت کو بھاری نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کرے، 8 فروری دستور، جمہوریت اور عوام کے حقِ انتخاب کی فتح کا دن ہے، جبر سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہ ہو پائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button