
بلوچستان کی تحصیل ماشکیل میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 3 پاکستانی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر جمالی کے مطابق بدھ کو ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔اے ڈی سی نے بتایا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ پاک ایرانی سرحدی علاقے کلا گرانڈی میں کی گئی۔عمر جمالی نے بتایا کہ ایرانی فورسز کے اہلکار 2 پاکستانیوں کو اپنے ہمراہ بھی لے گئے ہیں۔