تہران (اے ون نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے، صیہونیوں نے ہمیں جواز فراہم کردیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ قتل ایران کی سرزمین پر کیا گیا ، اسرائیل نے اپنے لیے خود کو سخت سزا کا مستحق قرار دیا ہے۔
دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آج صبح حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل پر اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ کے قتل کابدلہ لیا جائے گا اور اسرائیل پچھتائےگا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور عزت کا دفاع کرے گا۔